بھارت کی ریاست منی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا جہاں ماں اور اس کے معصوم بچے کو زندہ جلا کر ہلاک کر دیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون پڑوسن کے ہمراہ اپنے 8 سالہ بچے کو ایمبولینس میں اسپتال لے جا رہی تھی۔ بچہ سر پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔
راستے میں مشتعل ہجوم نے ایمبولیس کو روک لیا۔ انہوں نے اندر دو خواتین اور بچے کو بیٹھا دیکھ کر ایمبولینس کو آگ لگا دی جس سے تینوں زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت مکمل کر لی گئی جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ اتوار کے روز 8 سالہ بچے کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی جس کے بعد میں نے ایمبولیس بلا کر اسے فوری اسپتال منتقل کرنے کیلیے اقدامات اٹھائے لیکن راستے میں ہجوم نے حملہ کر دیا۔
https://twitter.com/ndtv/status/1666416405426610177?s=20