کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی خواتین سے لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

خواتین لوٹ مار

کراچی : شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی خواتین سے لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی ، ایک خاتون اپنا قیمتی سامان بچانے کیلئے نیچے لیٹ گئی جبکہ ملزمان دوسری خاتون سے پرس چھیننے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین بھی اسٹریٹ کرمنلز کے نشانے پر آگئیں، گلشن حدید میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خواتین سے لوٹ مار کی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید ہائی روٴف سے دو خواتین نیچے اتریں تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خواتین سے پرس چھینا، ایک خاتون اپنا قیمتی سامان بچانے کیلئے نیچے لیٹ گئی جبکہ ملزمان ایک خاتون سے پرس چھیننے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان کو دیکھتے ہی پولیس پہنچی تو ہوائی فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی لیکن ملزمان واردات مکمل کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔