موٹروے پولیس نے انسانیت کی مثال قائم کردی

موٹروے پولیس

لاہور : موٹروے پولیس نے تین دن سے لاپتہ ذہنی مریضہ کو خاندان سےملوادیا، خاتون کے ورثا کی موٹروے پولیس کو دعائیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نےانسانیت کی مثال قائم کردی، تین دن سے لاپتہ ذہنی مریضہ کو خاندان سےملوادیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروےپولیس کولاہورکےقریب ایم 3 پر اکیلی خاتون پریشان حالت میں ملی ، پٹرولنگ افسران نے خاتون سےایڈریس پوچھا تو ٹاؤن شپ لاہور کا پتا چل سکا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی شوکت چینگری ٹاون شپ لاہور مساجد میں اعلانات کروائے، انسپکٹر عبید خرم اور لیڈی افسران کے ساتھ خاتون کو لاہوربھجوایا گیا۔

سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات کے مطابق انتھک محنت کے ساتھ لواحقین کو ڈھونڈاگیا، خاتون کے ورثا کی موٹروے پولیس کو دعائیں دیں۔

زونل کمانڈر ڈی آئی جی سید فرید علی افسران کی کارکردگی کو سراہا۔