جنگل کا بادشاہ شیر اپنی طاقت اور خوفناک انداز کی وجہ سے مشہور ہے لیکن قدرت کے اس شاہکار کو اٹکھیلیاں کرتے ہوئے بہت کم لوگوں نے دیکھا ہوگا۔
ایسا کرتے ہوئے اکثر گھروں میں گھومنے والی پالتو بلیوں کو دیکھا جاتا ہےجو کبھی بستر پر لوٹیاں مارتی ہیں کبھی جھولے پر جھولتی ہیں تو کبھی سیڑھیوں پر چھلانگیں لگاتی ہیں۔
لیکن اس کے برعکس کیا آپ نے کبھی شیر کو جھولے سے کھیلتے ہوئے دیکھا ہے؟ حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں آپ ایک پہاڑی شیر کو جھولے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
اپنے معمول کے رویے کے برعکس وہ بہت پرسکون نظر آرہا ہے شاید اس لیے کہ اس کا پیٹ بھرا ہوا ہے۔ شیر کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک پہاڑی شیر جھولے کے ساتھ کھیلتا نظر آرہا ہے۔ یہ شیر سب سے پہلے اپنے ہاتھ سے نیچے پڑے جھولے کو دھکیلتا ہے اور جب جھولا جھولنا شروع کر دیتا ہے تو وہ پرجوش ہو جاتا ہے اور اسے دوبارہ ہاتھ سے دھکیلنا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح جھولنے سے شیر اور پرجوش ہو جاتا ہے اور کھڑا ہو کر جھولے کو ہلا کر کھیلنا شروع کر دیتا ہے۔
انسٹاگرام پر تقریباً 30 ہزار سے زائد صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے اور بہت سارے کمنٹس بھی کیے ہیں۔