سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کہ محمد رضوان کو چوتھے نمبر پر لے جانا چاہیے اور افتخار کو پانچویں نمبر پر آزمایا جا سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے کے بعد پاکستانی اوپنر امام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس 2023 ورلڈ کپ سے قبل مختلف لائن اپ آزمانے کے محدود مواقع ہیں۔ نتیجتاً، وہ مڈل اور لوئر آرڈر میں افتخار احمد اور محمد حارث جیسے ہارڈ ہٹنگ کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے تصور کی مخالفت کرتے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/dont-need-iftikhar-haris-in-middle-order-imam/
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد آفریدی سے اس متعلق رائے مانگی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی رائے کا حقدار ہے لیکن میری رائے میں، ہمارے پاس پندرہ یا سولہ لڑکے ہیں ان میں سے اگر آپ چاہیں تو، آپ آسانی سے انہیں مختلف کمبی نیشنز میں آزما سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کپ تک کافی وقت ہے یہاں تک کہ بقیہ دو میچز میں آپ افتخار کو آزما سکتے ہیں، رضوان کو ترقی دے کر چوتھے نمبر پر لایا جا سکتا ہے اور افتخار کو پانچویں نمبر پر لایا جا سکتا ہے اس حقیقت کے پیش نظر کہ رضوان نمبر چار پر کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے یہ چانس لینے اور کوشش کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو بالکل باہر سے کسی کو لانے کی ضرورت نہیں ہے آپ کو صرف موجودہ اسکواڈ میں کمبینیشن بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔