چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے کی ویڈیو وائرل

چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے کا مظاہرہ کرنے کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر آٹھ برس پرانی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب میں کچھ نوجوان سڑک پر چلتی گاڑی کے ٹائر تبدیل کرنے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ڈرائیور نے گاڑی کو چار کے بجائے سڑک پر دوپہیوں کے سہارے ترچھا کرکے چلانا شروع کردیا اور اس کے بعد گاڑی کے دروازے سے کچھ نوجوان باہر نکلتے ہیں اور ایک سائیڈ کے دونوں ٹائروں کو اتارنے کا منفرد کارنامہ پیش کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں نے اتارنے کے بعد ان ٹائروں کو دوبارہ بنا کسی دقت کے لگا بھی دیا، اس منفرد اور جان لیوا مظاہرے کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا گیا، جسے اب تک انٹر نیٹ پر دنیا بھر سے لاتعداد افراد دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو 2014 میں سامنے آئی تھی، تاہم اب ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے۔