انتخابات نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں، فاروق ستار

فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی اور انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیاں، مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے ثبوت، شواہد پیش کیے گئے۔

فاروق ستار نے کہا کہ 15 سے 20 دن میں حلقہ بندی اور ووٹرز کا معاملہ حل ہوسکتا ہے، وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہوں، شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ ایسا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درست شمار نہ کرکے کس کی خواہشات کو پورا کیا جارہا ہے، 30 فیصد کراچی کے ووٹرز کو نکال کر کہیں اور پھینک دیا گیا ہے، ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کو درست کیا جائے۔

ایم کی ایم وفد نے صوبائی الیکشن کمشنرز کے خلاف بھی شکایات الیکشن کیشن کو جمع کروائیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، جس طرح کی مردم شماری ہوئی ہر جگہ پی پی نے دھاندلی کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی کہ آپ کے مطالبات کو دیکھیں گے، کراچی کے لاکھوں ووٹرز کو دوبارہ ان کے حلقے میں شفٹ کیا جائے گا۔