متنازعہ بلدیاتی انتخابات و حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کا معاملے پر ایم کیو ایم نے احتجاج کی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی میں بڑے احتجاجی دھرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے لئے غیر میعنہ مدت کے لئےدھرنا دینے پر مشاورت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے جنرل ورکر اجلاس میں دھرنے کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ دھرنا غیر میعنہ مددت کے لئے دیا جاسکتا ہے۔
دھرنا نمائش چورنگی، پریس کلب یا فوار چوک پر دئیے جا نے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ کراچی میں حلقہ بندیاں درست کی جا ئیں اور بلدیاتی الیکشن کو کالعدم کیا جائے۔