کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ثابت ہوجائے گا کہ کراچی والوں کے دلوں پر آج بھی ایم کیو ایم راج کرتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہمیں ہمارے شہر کے پانی اور سیوریج کا اختیار دینے سے ڈرتے ہیں نہ آبادی کو درست گنا جاتا ہے نہ ہماری حلقہ بندیاں ٹھیک بنائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ ہمارے ووٹ بینک کا احترام کیا جاتا ہے ہمیں صاف بتادیا جائے کہ ہمیں کس درجے کا شہری سمجھتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں آبادی کے اعتبار سے 53 یوسیز کے اضافے کے لیے دھرنا ددینے جارہے ہیں اگر حکمران چاہتے ہیں شری سندھ کا مقدمہ سڑکوں پر لڑکیں تو ایم کیو ایم تیار ہے۔