ایم کیو ایم نے رعناانصار کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اپوزیشن لیڈر بنیں گی۔

اسمبلی سکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی درخواست پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ درخواست فاروق ستار ، نسرین جلیل ،نامزد امیدوار رعنا انصار ودیگراراکین نےجمع کرائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اسوقت سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار اداکرنے کیلئےاپوزیشن لیڈر موجود نہیں اپوزیشن لیڈر اوران کی جماعت کے بیشتراراکین نہیں آ رہے سندھ اسمبلی میں اس خلا کو پر کرنے کی ضرورت ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لیڈر آف ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر نے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرنا ہے رعناانصار کو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کیلئے نامزد کیا گیا ہے رعنا انصار اس وقت پارٹی کی پارلیمانی لیڈر بھی ہیں ان کی صلاحیتوں پر پارٹی کومکمل اعتماد ہے۔