ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی یا نہیں؟

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد مرکز پر شروع ہوگیا اجلاس کے بعد خالد مقبول صدیقی اہم اعلان کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد مرکز میں جاری ہے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم حصہ لے گی یا نہیں اس کا اعلان کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کا دوسرے مقام پر ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد قیادت بہادر آباد مرکز پہنچی ہے۔

یہ پڑھیں: ایم کیو ایم کا جعلی حلقہ بندیوں کے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ

ذرائع کا بتانا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور دیگر قیادت رابطہ کمیٹی ارکان کو فیصلوں پر اعتماد میں لے گی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی وزرا کے استعفوں سمیت مختلف آپشن پر بھی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں کی درستگی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے حتمی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔