کراچی: مفتی تقی عثمانی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس کی آزادی، تحفظ، سلامتی اور خودمختاری کے لیے ایک پیج پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت سابق جج مفتی تقی عثمانی کا مدارس کی آزادی اور سلامتی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کے لیے نہ ہمیں کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی ہم اس سے پیچھے ہٹیں گے۔
شریعت ایپلیٹ بینچ کے منصف اعظم رہنے والے مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ سود اور سرمایہ دارانہ نظام کی ہم مخالفت کرتے ہیں، ہم بیرونی قوتوں کا نشانہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم مدارس میں عصری تعلیم دے رہے ہیں، مدارس میں تعلیم کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھا رہے ہیں، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا کہ سارے علوم ایک ہی جگہ پڑھا دیے جائیں۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ کوئی شرعی مسئلہ ہو تو پوچھنے کیلئے کہاں جاتے ہیں کسی کالج یا یونیورسٹی میں؟ کیا کسی کالج یا یونیورسٹی والے حافظ کا کورس کراتے ہیں۔