انگلش کاؤنٹ چیمپئن شپ کے رواں سیزن کے پہلے میچ میں ہی پاکستان کے محمد عباس نے شاندار انٹری دی اور اپنی تباہ کن بولنگ سے مخالف بیٹنگ لائن کو اڑا کر رکھ دیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے رواں سیزن میں ہمپشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے میچ میں شاندار آغاز کیا اور مخالف ناٹنگھم شائر کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑاتے ہوئے 6 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
چار روزہ میچ کے پہلے روز ہی محمد عباس ناٹنگھم شائر کے بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ انہوں نے پہلی اننگ میں صرف 49 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
INNINGS & TEA | @TrentBridge: 185 all out.@RealMAbbas226 rounds off the innings with a run out after taking his third-best figures for Hampshire 😍
See you in 20 minutes 👊
📺 Live Stream and Match Centre ⤵️ pic.twitter.com/0gdfTETexR
— Hampshire Cricket (@hantscricket) April 6, 2023
عباس کی شاندار بولنگ کی وجہ سے ناٹنگھم کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں ہیمپشائر نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 119 رنز بنا لیے۔