اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد علی خان کا کہنا ہے کہ جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے، آج حق سامنے آرہا ہے، ہمارا مطالبہ بہت سادہ ہے چیف جسٹس ازخودنوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد علی خان نے کمشنر راولپنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے،آج حق سامنے آرہا ہے،حق پرست لوگ موجود ہیں،ایک وقت تک کسی کو دباسکتے ہیں۔
محمد علی خان کا کہنا تھا کہ رہنماہمارامینڈیٹ چرایا گیا،فارم 45کچھ اور فارم 47کچھ کہانی سنارہے تھے، کے پی میں جہاں ان کا بس چلا انہوں سیٹیں چرائی ہیں، ہمارا مطالبہ بہت سادہ ہے چیف جسٹس ازخودنوٹس لیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رنجیت سنگھ نے اتنا ظلم نہیں کیا ہوگا جتنا محسن نقوی نے کیا، محسن نقوی پر اعتماد نہیں ان کے نیچے یہ سب کچھ ہوا ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری 170 سے زائد سیٹیں بنتی ہیں،مینڈیٹ واپس کیا جائے۔