لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی اور بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے اپنی بیٹی منشا کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے بیٹی اُن کی گود میں بیٹھی باتیں کررہی ہے۔
محمد عامر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’’منشا، !! بابا ہمیشہ آپ کو سنیں گے‘‘۔
Baba will always listen to u Minsa Mashallah 🥰🥰🥰🥰🥰 pic.twitter.com/nbmRrtRIAP
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 22, 2019
فاسٹ باؤلر کی اہلیہ نرجیس عامر نے بھی یہی ویڈیو ٹویٹ کی اور لکھا کہ ’’یہ وہ وقت ہے جب منشا کو ماما کی ضرورت نہیں بلکہ وہ بابا کے ساتھ باتیں کرنا چاہتی ہے‘‘۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نرجیس کے ساتھ ستمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اُن کے ہاں 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے منشا رکھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا، جس کے بعد اُن کر شائقین اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔
When minsa doesn’t want mama to talk to baba❤❤🙈 MashAllah pic.twitter.com/1JXBMOIGta
— Narjis amir (@narjiskhan25) October 22, 2019
سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بھی ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ جانے کا نہیں لوٹانے کا وقت ہے، اسپاٹ فکسنگ کے دوران بورڈ نے ان کو ٹیم میں واپس لانے کے لیے بہت پیسہ خرچ کیا ہے‘۔