وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عوام کو خبردار کردیا

وزیر خزانہ نے شرح سود میں مزید کمی کی نوید سنا دی

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عوام کو‌ خبر دار کیا ہے کہ شارٹ ٹرم معاشی فیصلوں سے عوام کو سختیاں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہبیرونی ذرائع سے وسائل کیلئے پاکستان کے پاس کوئی پلان بی نہیں، ملک میں بیرونی اورلوکل انویسٹمنٹ لانی ہے،آئی پی پیزمعاہدوں کو مکمل نظراندازنہیں کرسکتے،

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی پی پیزکااسٹرکچرل اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے مستقل حل نکالنا پڑے گا تاہم شارٹ ٹرم فیصلوں سےعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئےاقدامات کرناہیں،آئی ایم ایف معاہدےکےتحت میکرواکنامک استحکام نہیں لاتے تومشکلات بڑھیں گی، یہ عارضی تکلیف ہم سب کو برداشت کرنا ہوگی، یہ عارضی تکلیف ہے کرنسی کو استحکام ملے گا۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہونے والی ہے،آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ دورہ چین میں کول پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پرمنتقلی کی بات ہوئی ہے ہم اس پرمشترکہ طور پر کام کرکے آگےبڑھ سکتے ہیں ، ہمیں چین اور امریکا دونوں بلاکس کے ساتھ آگے چلنا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تمام سرمایہ کاری برآمدی صنعتوں میں کرنا ہوگی، ہمیں آگےبڑھنا ہے تواسٹیٹس کو ختم کرناپڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ اصلاحات کے عمل کو پورا نہ کیا تو اگلے سال بھی یہی صورتحال ہوگی، معاشی چنگل سے نکلنے کے لیے اصلاحات کا عمل پورا کرنا ہوگا، مسلسل شارٹ ٹرم فیصلے کرکے معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایکسٹرنل فنانسنگ پر صرف 7 ارب روپے کا فرق رہا گیا ہے، پاکستان ایکسٹرنل فنانسنگ پر 7 ارب روپے کا فرق پورا کرلے گا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلےیہ 7 ارب ڈالر کا فرق ختم ہوجائے گا۔