لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے کروناٹیسٹ کی نئی رپورٹ منفی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز کروناٹیسٹ رپورٹس شیئر کی گئی تھیں، جس میں محمد حفیظ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن انہوں نے اپنی تسلی کے لیے ازخود ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹر نے ٹوئٹ کیا کہ گزشتہ روز پی سی بی کے کروناٹیسٹ میں میرا رزلٹ مثبت آیا تھا، اپنی تسلی کے لیے اپنا اور اپنی فیملی کا پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کرایا، الحمدللہ میرا پرائیویٹ لیب سے کرایا ہوا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ محمد حفیظ نے دعا کی کہ اللہ تمام لوگوں کو محفوظ رکھے۔
After Tested positive COVID-19 acc to PCB testing Report yesterday,as 2nd opinion & for satisfaction I personally went to Test it again along with my family and here I along with my all family members are reported Negetive Alham du Lillah. May Allah keep us all safe 🤲🏼 pic.twitter.com/qy0QgUvte0
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) June 24, 2020
قبل ازیں ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا تھا کہ وہ بلکل صحت مند ہیں اور احتیاط کے طور پر خود کو ایک کمرے تک محدود کردیا ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے فٹنس پرکام کررہا ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ فاسٹ باولر محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔