رواں ورلڈ کپ میں محمد شامی نے دوسری بار 5 وکٹیں حاصل کیں وہ اب تک میگا ایونٹس میں بھارت کے سب سے کامیاب بولر بن گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے سینیئر بولر محمد شامی کو تاخیر سے کھلایا لیکن انہوں نے آتے ہی تباہی مچا دی۔
محمد شامی ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میچز میں بینچ پر بیٹھے مگر ان کا یہ صبر رنگ لایا، جب ہاردیک پانڈیا کے ان فٹ ہونے پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تو آتے ہی چھا گئے اور صرف تین میچز میں 14 وکٹیں اپنے نام کر کے ورلڈ کپ میں اپنے نام کا ڈنکا بجوا دیا ہے۔ انہوں نے دو بار پانچ پانچ حریف بیٹرز کو شکار کیا۔
محمد شامی اس کے ساتھ ہی اب تک ورلڈ کپ میں بھارت کے سب سے کامیاب بولر بھی بن گئے ہیں اور ان کی میگا ایونٹس میں حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔
کرکٹ کی دنیا میں ہر مشکل وقت میں پاکستان کے کام آنیوالا سچا دوست کون؟
محمد شامی نے صرف 14 میچز میں 45 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ اس سے قبل ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے کامیاب بولر ظہیر خان تھے جنہوں نے 23 میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں جو اب دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔