’مجھ سے شادی کرو گی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں اریب نے فاہا کو پروپوز کردیا۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہیر کے گرد گھومتی ہے، سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد ماہیر کی شادی سعد سے ہوجاتی ہے اب اریب کی واپسی کے بعد ان کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا جارہا ہے۔‘

گزشتہ قسط میں ’اریب منگیتر فاہا سے کہتے ہیں کہ میں نے تم بہت بدتمیزی کی میں تم سے معافی مانگتا چاہتا ہوں، مجھ سے شادی کرو گی۔‘

فاہا کہتی ہیں کہ ’کیا، وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے شادی کرو گی۔‘ فاہا کہتی ہیں کہ ’تم میرا جواب جانتے ہو پھر پوچھ کیوں رہے ہو۔‘

اریب کہتے ہیں کہ ’میرا ساتھ دو گی۔‘ فاہا کہتی ہیں کہ بے شک ’بھروسہ کرکے تو دیکھو۔‘

وہ کہتے ہیں کہ میں دماغی طور پر ٹوٹ چکا ہوں، ماہیر کے چکر میں بابا کو کھو دیا، موم سے لڑائی کرتا رہتا ہوں، تمہارے ساتھ بھی رویہ ٹھیک نہیں تھا، میں تمہارے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہوں لیکن جب تک وہ خوش ہے مجھے سکون نہیں آئے گا۔‘

اریب کہتے ہیں کہ ’میں ماہیر کو اسی تکلیف سے گزارنا چاہتا ہوں جس تکلیف سے اس نے مجھے گزارا ہے، کیونکہ اگر وہ میری نہیں ہوسکی وہ کسی اور کی بھی نہیں ہوسکے گی۔‘

وہ فاہا سے کہتے ہیں کہ ’میرا ساتھ دو گی۔‘ فاہا کہتی ہیں کہ ’ہمیشہ، جتنی شدت سے تم نے ماہیر کو چاہا تھا اس سے کہیں زیادہ شدت سے میں تم نے محبت کرتی ہوں۔‘

کیا اریب فاہا سے شادی کرنے کے بعد ماہیر سے بدلہ لیں گے؟ کیا سعد، اریب کو ماہیر سے بچاسکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔