ملتان: کباڑ کے سامان میں دھماکے سے بچہ جاں بحق

ملتان: توکل ٹاؤن میں کباڑ کی دوکان میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے توکل ٹاؤن میں کباڑ کی دوکان میں دھماکے سے موقع پر ہی ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد دیکر نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ تھانہ قطب پور پولیس  بھی جائے وقوعہ  پر موجود ہے جس کا کہنا ہے کہ جاں بحق  بچے کی شناخت احمد علی کے نام سے ہوئی، دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔