سبزیوں سے بھرا ٹرک کار پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات کراچی

ملتان(1 اگست 2025): خانیوال روڈ پر سبزیوں سے بھرا ٹرک کار پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سہو چوک خانیوال روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، سبزیوں سے بھرا منی ٹرک کار پر الٹ گیا جس کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متی تل روڈ سے آنے والی کار خانیوال روڈ کی جانب مڑ رہی تھی،کار کے مڑتے ہی سبزیوں سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر اس پر الٹ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار 5 افراد میں سے 2 خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں کوثر پروین، زاہدہ اور غلام یاسین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا مزید بتانا ہے کہ کار سوار ایک بچہ اور خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہ ہیں جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچے کے سپر ہائی وے گداپ سٹی روڈ ایم ٹیک کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت بینظیر اور شوہر علی شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

 دریں اثناء حب ڈیم کے قریب ٹریفک حادثہ میں پولیس اہلکار 40 سالہ قربان جبکہ 45 سالہ خادم اور علی نواز زخمی ہوگئے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/jhang-truck-accident/