ملتان: چھ روز سے احتجاج پر بیٹھیں نشتر ہسپتال ملتان کی نرسوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کی بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر کے اپنی معمول کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کی نرسوں نے چھ روز سے نشتر روڈ پر احتجاج جاری رکھا ہوا تھا، نرسوں نے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم ناہید کوکب کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔
ملتان میں نرسوں کا احتجاج چھٹےروز بھی جاری ہے
چھ روز سے احتجاج پر بیٹھیں نرسوں کا کہنا تھا کہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید کا اسٹاف کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے، بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے،نرسوں کو چھٹی نہیں دی جاتی، جب کہ اسپتال کے ایم ایس کا رویا بھی نہایت نامناسب ہے،انہوں نے حجاب پہنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
یاد رہے کہ احتجاج کے چوتھے روز نرسیں کچہری پل پر چڑھ گئی تھیں،جہاں ایک نرس نے نیچھے چھلانگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی جسے ساتھی نرسوں نے ناکام بنادیا تھا،اس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک کمیٹی بھی بنا دی گئی تھی،جسے نرسز ایسوسی ایشن نے مسترد کردیا تھا۔
معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آج ڈی جی نرسنگ اور اسپتال انتظامیہ نے احتجاجی نرسوں سے مزاکرات کر کےنرسوں کے مطالبے کو مانتے ہوئے ہے،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید کو عارضی طور پر عہدے سے ہٹا کر پرنسپل
نرسنگ اسکول زاہدہ نور کو نرسنگ سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیاگیا۔
اس موقع پر ڈی جی نرسنگ نے معاملے پر مکمل انکوائری کےلیئے چار رکنی کمیٹی بھی بنادی ہے، جو اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ڈی جی نرسنگ کو دے گا۔
نرسوں نے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید کو عہدے سے ہٹائے جانے پر احتجاج ختم کرکے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔