نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر ناجائز قبضے کے ذریعے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کےظالمانہ حملوں پرآوازنہ اٹھاناشرم کی بات ہے، فلسطین کی عوام کو حق رائےدہی کاحق دیناہوگا۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست بنانےکا حق ملنا چاہیے، اسرائیل فلسطینی عوام کو فلسطین سے نکالناچاہتاہے اور ناجائز قبضے کے ذریعےگریٹراسرائیل کامنصوبہ بنا رہا ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنےپرامریکاکا دنیا بھرمیں تشخص بگڑگیا ہے، سلامتی کونسل میں بھی امریکاودیگرملک اسرائیل کی حمایت کررہےہیں، اسرائیل کی حمایت پرصدربائیڈن کوسیاسی نقصان ہورہاہے
ان کا کہنا تھا کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کونشانہ بناناکونساسیلف ڈیفنس ہے ، اسرائیل کےجنگی جرائم کااحتساب ہوناضروری ہے۔
منیر اکرم نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں حماس دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں اور خبردار کیا کہ اسرائیل، غزہ کا معاملہ پورےخطےکواپنی لپیٹ میں لےسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیانات کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بہادری کیساتھ حق کی بات کر رہے ہیں، جن ملکوں نے یوکرین پرسیکریٹری جنرل کو شاباش دی اب ان کی مخالفت کر رہےہیں۔