وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی پر ہلکا پھکا طنز کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
کراچی میں پوسٹ بجٹ کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ اصل میں استحکام کی علامت پاکستان پیپلز پارٹی ہے، استحکام لانے والی جماعت کے کام پر نئی پارٹی کا نام رکھنے سے پہلے پوچھ تو لیتے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کی خدمت کی اس لیے الیکشن میں ووٹ پڑتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تعصب کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ایک شخص سارا دن غلط باتیں کرتا اور اسے دکھایا جاتا تھا، ایک بڑا بدتمیز تھا اس کا منہ بند ہوگیا، باب ان چھوٹے بدتمیز سے نمٹ لیں گے۔
’’پیپلزپارٹی پاکستان میں استحکام لیکر آئے گی‘‘، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پوسٹ بجٹ کانفرنس#ARYNews pic.twitter.com/fSoHcD0mXi
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) June 11, 2023
سمندری طوفان بپر جوائے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان سے نمٹنے کیلیے فوج کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، حکومت سندھ نے طوفان کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں، آٹھ سے نو ہزار خاندانوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کرنا پڑ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ کو بل بورڈز اور عمارتوں کو محفوظ بنانے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سمندری طوفان سے زیادہ خطرہ ٹھٹھہ اوربدین کو ہے، آٹھ سے نو ہزار خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑے گا، تین اضلاع کے کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، تمام اقدامات کی پوری کوشش کر رہے ہیںم لوگوں کی محفوظ مقامات تک منتقلی کیلیے پاک فواج سے بھی بات کی ہے۔
طوفان سے سب سے زیادہ خطرہ کس جگہ پر ہے؟، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اہم بیان#ARYNews #Biparjoy pic.twitter.com/zKEDaKMnL1
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) June 11, 2023