سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر مراد راس نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپنے راستے جدا کر رہے ہیں، 9 مئی جیسی پی ٹی آئی کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتے، آئندہ 2 سے 3 دن میں سارے چہرے آپ کے سامنے لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ میں 40 سے زائد لوگ ہیں مزید اتنے ہی لوگوں سے بات چیت چل رہی ہے، اس وقت ہمارا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، جب آپ کے سامنے چہرے آئیں گے تو آپ کو پتا چل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چہرے اس ملک اور صاف سیاست پر یقین کرتے ہیں۔
دوسری جانب نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب راجہ شکیل زمان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ظل شاہ کی موت پر مکمل سیاست کی گئی جبکہ 9 مئی کا واقعہ ایک بیانیے کا نتیجہ تھا۔
راجہ شکیل زمان نے کہا کہ اداروں کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔