شہباز شریف رفو چکر ہوگئے: مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ آدھی شریف فیملی پہلے ہی بیرون ملک ہے، اب شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہباز شریف کے لندن میں‌ قیام کو طول دینے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے سمدھی ان کے بچےتو پہلےہی بیرون ملک فرارہیں، ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی چلے گئے.

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ٹی سے متعلق سوال پوچھو، تو اداروں پرتنقید شروع کر دیتے ہیں، جو ہم کہتے ہیں کہ پورا ٹبرچور ہے، وہ بالکل درست ہے، یہ لوگ صرف حکومت کرنے پاکستان آتے ہیں.

وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے، لیکن شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کرتے تھے، آج اسحاق ڈار کے خلاف کیس بنا تو بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک جا بیٹھے.

مزید پڑھیں: کیا خادم اعلیٰ وطن واپس آئیں گے؟

مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا ہے، منی لانڈرنگ، کمیشن کے ذریعے یہ لوگ پیسہ بناتے تھے.

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ سب بھاگ رہے ہیں، راہ فراراختیارکر رہے ہیں،.