پولیس افسر کے بیٹے کیخلاف قتل کے مقدمے کا 9 سال بعد سمجھوتے پر اختتام

قتل

پولیس افسر کے بیٹے کے خلاف قتل کے مقدمے کا 9 سال بعد سمجھوتے پر اختتام ہوگیا عدالت نے فریقین میں ہونے والے سمجھوتے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی غلام سرور ابڑو کے بیٹے سلمان کے خلاف سلیمان لاشاری کے قتل کا مقدمہ جو درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا اور اے ٹی سی کورٹ نے مقدمے میں ملزم کو سزا سنائی تھی تاہم 9 سال بعد سمجھوتے پر اس مقدمے کا اختتام ہوگیا۔ عدالت نے فریقین میں سمجھوتے کی منظوری بھی دے دی۔

نو سالہ قبل 8 مئی کو سلمان ابڑو نے ساتھیوں کے ہمراہ سلیمان لاشاری کو قتل کیا تھا۔ وقوعہ سے کچھ روز قبل قاتل اور مقتول کے درمیان کچھ روز قبل کار ریس پر تنازع ہوا تھا۔

تنازع طے کرنے کے لیے دونوں کی کیمسٹری کے پرچے سے ایک گھنٹے قبل ملاقات طے ہوئی تھی تاہم ملاقات کے موقع پر سلمان ابڑو نے فائرنگ کرکے سلیمان لاشاری کو قتل کر دیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں قتل کا یہ کیس چلا تھا جس میں عدالت نے ملزم کو سزا سنائی تھی تاہم دہشتگردی کے الزام سے بری کر دیا تھا۔ 9 سال بعد مدعی کی جانب سے ملزم کو معاف کر دینے پر مقمے کا خاتمہ ہوگیا۔