نوجوان کو نیم برہنہ کر کے بیلٹ سے مارنے اور اسے کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیشں سے سامنے آنے والی وڈیڈیو کسی نامعلوم جنگلی علاقے کی ہے جس میں دو آدمی ایک شخص کو نیم برہنہ کرکے بیلٹ سے مار رہے ہیں، اس دوران وہ اسے کتے کی طرح بھونکنے پر بھی مجبور کرتے ہیں اور مغلظات بکتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی ویڈیو ایک سال قبل کی ہے، تاہم پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ ایک قتل کے کیس میں گواہ ہے، جب اس نے اپنا بیان بدلنے سے انکار کیا تو اغوا کرکےاس کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا اور ویڈیو بنائی گئی۔
Madhya Pradesh – Datia, “Anand Yadav and Rishabh Dangi” took a young man to the forest, put a leash around his neck, made him bark like a dog, then stripped him naked and beat him with a belt. pic.twitter.com/mRZRRrKDAf
— Aarif Kirodi (@aarifkirodi) September 28, 2023
ایک سینئرپولیس آفیسر نے بتایا کہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گوچھ کی تو پتا چلا کہ یہ واقعہ ایک سال پہلے پیش آیا تھا۔
جب یہ واقعہ ظہور پذیر ہوا تھا اس وقت تشدد کا شکار شخص یا اس کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا تھا، تاہم حکام نے ان سے رابطہ کرکے شکایت درج کروانے کا کہنا ہے تاکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔