یقین دلاتا ہوں شہر میں کام ہوتا ہوا نظر آئے گا، میئر کراچی

واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں شہر میں کام ہوتا ہوا نظر آئے گا، الزامات کی سیاست کا نقصان شہر کو ہوا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت عید الاضحیٰ کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمین نے بھی شریک کی۔

اجلاس میں مرتضیٰ وہاب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو ریلیف دینے کیلیے سب سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، تمام ٹاؤنز کے مسائل ترجیح بنیاد پر حل ہوں گے، کوشش ہے کہ سب کی مشاورت سے مسائل کو حل کیا جائے، ایس ایس ڈبلیو ایم بی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آلائشوں کو دفن کرنے کیلیے ٹوٹل 18 ٹرینچز بنائی گئی ہیں، آلائشوں جمع کرنے کیلیے 93 کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں شکایات مراکز فعال ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عید پر بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، آلائشوں کو اٹھانے کیلیے 6802 گاڑیاں استعمال ہوں گی، آلائشوں کو اٹھانے کیلیے 24367 افراد پر مشتمل عملہ کام کرے گا، مجھ سمیت تمام چیئرمین اور ڈپٹی میئر فیلڈ پر ہوں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی کو 550 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے جبکہ اس کی ڈیمانڈ 1 ہزار ایم جی ڈی ہے، کے فور کا پانچویں بار افتتاح ہوا ہے اور اس وقت اس کی لاگت 125 ارب روپے ہے، اکتوبر 2024 میں کے فور مکمل کرنا ہے تو رقم رکھنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حب ڈیم سے ایک نئی نہر کراچی کیلیے بنا رہے ہیں جو 24 مہینوں میں مکمل ہو جائے گی، اس کی فزیبلٹی بن گئی ہے جبکہ جلد کام شروع ہو جائے گا، کچھ علاقوں میں 365 دن پانی آتا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بالکل نہیں آتا، پانی شہر میں مساوی طریقے سے ملنا چاہیے، 24 گھنٹے پانی والے علاقوں میں 8 گھنٹے کم کر کے دوسرے علاقوں کو دینا چاہتا ہوں۔