پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں ان کی کامیابی پر آج شام بلاول چورنگی پر جشن فتح منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی پی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرتضیٰ وہاب کی کامیابی پر آج جشن فتح منانے کا اعلان کیا ہے۔
سعید غنی نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیابی پر آج شام 7 بجے بلاول چورنگی پر جشن فتح منایا جائے گا۔ اس موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس موقع پر اگر کسی نے فائرنگ کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی
بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی کی شاندار کامیابی پر آج مورخہ 15 جون شام ساڑھے سات بجے بلاول چورنگی پر جشن فتح منایا جائیگا، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا تمام کارکنوں اور شہریوں سے گذارش ہے کہ وہ شریک ہوں۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کی جائیگی۔#MayorKarachiPPPKa pic.twitter.com/O647d0iSCA
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 15, 2023
واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں انہیں 173 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو 160 ووٹ مل سکے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں بھی میئر اور ڈپٹی میئر جب کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کےاکثر ٹاؤنز میں پی پی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔