سحر و افطار میں بجلی و گیس کی فراہمی ، وفاقی وزیر توانائی کا چارج سنبھالتے ہی بڑا اعلان

مصدق ملک

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سحر و افطار میں بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک نےوزارت توانائی کاچارج سنبھال لیا ، سیکرٹری پٹرولیم اوردیگرحکام نے دفتر آمد پر وزیر توانائی کااستقبال کیا۔

وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سحر و افطار میں بجلی ، گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے کے پائیدار حل کیلئےتجاویز پر کام شروع کر دیا ،گیس و معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئےسہولت کاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیرتوانائی نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومتی پالیسیوں کامحور صرف عوام ہیں۔