پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف اپیل میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف پر آرٹیکل 6 کا کیس بنتا ہی نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں ان کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشریف پر آرٹیکل 6 کا کیس بنتا ہی نہیں ہے کیونکہ نہ وہ سنگین غداری کے مرتکب نہیں ہوئے۔
سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف کی زندگی میں 4 سال تک ان کی اپیل نہیں سنی گئی۔ ان کی بیماری کے بھی تمام ثبوت آتے رہے۔ پرویز مشرف کے حوالے سے تمام باتیں درست تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف زندہ ہوتے تو کیس کی پیروی ضرور کرتے۔ میں اپیل کروں گا کہ انسان کی زندگی میں ہی اپیل سن لینی چاہیے۔
پرویز مشرف کی سزائے موت برقرار رہے گی، سپریم کورٹ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موقت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر کو سنائی جانے والی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔