بھارت میں مسلمان آ ج خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

دوحا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان آ ج خود کو  تنہا محسوس کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحا کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ہندو انتہا پسند وں کی جانب سے بھارت میں مساجدکی شہادت،بےحرمتی کی مذمت کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو ہندو انتہا پسند نشانہ بنا رہے ہیں، بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمان پہلے ہی بھارتی ریاستی بربریت کا شکار تھے، اب بھارت میں مسلمان بھی اپنے گھروں میں محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس غنڈوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا سوالیہ نشان ہے، بھارت میں بین المذاہب ہم آ ہنگی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بھارت میں مسلمان آ ج خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں۔

دہلی میں بدترین مسلم کُش فسادات، ہندو انتہا پسندوں نے 42 مسلمانوں کی جان لے لی

بھارتی دارالحکومت کی زمین مسلمانوں پر تنگ کردی گئی، مسلم کُش فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ فسادات میں 48گھنٹے میں تین مساجد ، ایک مزار جلا دیےگئے۔