کراچی : پی پی رہنما قادر خان مندو خیل نے الزام عائد کیا ہے کہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال کو زبردستی کامیاب کرایا گیا، میرے حلقےمیں ری پولنگ کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں کی درخواستیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پی پی رہنما قادر خان مندو خیل الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔
اس موقع پر قادر خان مندو خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال کو زبردستی کامیاب کرایا گیا، میرے حلقے میں حساس پولنگ اسٹیشنز تھے، کئی بار الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا مگر انتظامات نہیں کئے گئے۔
پی پی رہنما نے الزام عائد کیا ایم کیو ایم شرپسندعناصرنےپولنگ اسٹیشن میں گھس کردھاندلی کی، میری استدعا ہے کہ میرے حلقےمیں ری پولنگ کی جائے۔