‘حکومت کے پابندی کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو ایک اورمظلوم کارڈ مل جائے گا’

عمران خان

اسلام آباد : سینئر سیاست دان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت کے پابندی کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو ایک اورمظلوم کارڈ مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاست دان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کو پابندی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تو یہ ماحول کامذاکرات نہیں، پی ٹی آئی کےلوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور کہتے ہیں مذاکرات نہیں کرتے۔

سینئر سیاست دان کا کہنا تھا کہ یہ کیا طریقہ ہے ایک طرف مذاکرات دوسری طرف پابندی کا کہا جاتا ہے، حکومت کےپابندی کے فیصلے سے پی ٹی آئی کوایک اورمظلوم کارڈ مل جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ڈیڑھ دوسال سےسیمی مارشل لاتولگاہواہے، اناسےباہرنکلیں گے،ایگو پیچھے رکھ کرسوچیں گے تو معاملات بہتر ہوں گے، سیاستدانوں کو سوچنا ہوگا کہ ہماری سیاسی لڑائی کی قیمت کون ادا کر رہا ہے۔

سابق پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کہ حکومت میں جوبیٹھےہیں یہ تو ارینجمنٹ ہے مینڈیٹ تونہیں رکھتی، ہمیں اندازہ ہونا چاہیےکہ عام آدمی اس وقت کس نہج پرپہنچ گیا ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جمہوری جماعتیں ایک سیاسی جماعت پرپابندی کی باتیں کررہی ہیں، حکومت کی بوکھلاہٹ کا کیا ثبوت ہوگا کہ وہ میدان میں مقابلہ نہیں کر پارہی۔

مصطفیٰ نواز کا مزید کہنا تھا کہ معاشرہ بہت انتشار کا شکار ہوگیا ہے،عوام انتہا کی پوزیشن لے چکے ہیں، دوستوں نے مشورہ دیا ابھی کسی پارٹی میں جانے سے پہلے انتظارکریں، کسی پارٹی میں جانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

انھوں نے مشورہ دیا کہ بات چیت کے بغیر کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، سیاست میں اداروں کی مداخلت فوری ختم کرنی چاہیے، ایک جماعت ڈیلیورنہیں کرپارہی توعوام کوفیصلہ کرنے دیں۔