سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اس وقت دارالحکومت اسلام آباد میں انتخابات کے التوا کے حوالے سے سرگوشیاں عروج پر ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کر دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ان دنوں دارالحکومت میں انتخابات کے التواء کے حوالہ سے سرگوشیاں عروج پر ہیں جب کہ کچھ حکومتی اتحادی بھی اس بے یقینی کی کیفیت کو ہوا دے رہے ہیں۔
سابق سینیٹر نے لکھا کہ انتخابات کے التوا کا بوجھ اٹھانے کی سکت اب اس لاغر آئین میں ہے اور نہ ہی نظام میں، اگر آپ میں مہنگائی سے تڑپتی عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں تو اس میں ملک کا کیا قصور ہے؟
دارلحکومت میں انتخابات کے التواء کے حوالہ سے سرگوشیاں عروج پر ہیں۔ کچھ حکومتی اتحادی بھی اِس بے یقینی کی کیفیت کو ہوا دے رہے ہیں۔ اگر آپ میں مہنگائی سے تڑپتی عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں تو اِس میں ملک کا کیا قصور؟ التوا کا بوجھ اُٹھانے کی سکت اَب اِس لاغر آئین میں ہےاور نہ…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) July 23, 2023