سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نواز شریف کی واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ن لیگ زیر عتاب تھی اور آج منظور نظر۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال بعد گزشتہ روز پاکستان واپس پہنچے ہیں ان کی وطن واپسی پر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مصطفیٰ کھوکھر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کل ن لیگ زیرِعتاب تھی اور پی ٹی آئی منظور نظر جب کہ آج ن لیگ منظور نظر ہے اور پی ٹی آئی زیرِ عتاب۔
انہوں نے آگے لکھا کہ دائروں کا یہ سفر پچھلے 75 سال سے جاری ہے اور اِس سفر میں سیاست کی ساکھ بچی ہے نہ ہی نظام اِنصاف کی۔ نئے سفر کی اِبتدا اس بنیادی تضاد کو ختم کیے بغیر نہیں ہوسکتی۔
کل ن لیگ زیرِعتاب تھی اور پی ٹی آئی منظور نظر۔ آج ن لیگ منظور نظر ہے اور پی ٹی آئی زیرِعتاب۔ یہ دائروں کا سفر ہے جو پچھلے ۷۶ سالوں سے جاری ہے۔ اِس سفر میں نہ ہی سیاست کی ساکھ بچی اور نہ ہی نظام اِنصاف کی۔ نئے سفر کی اِبتدا اِس بنیادی تضاد کو ختم کیے بغیر نہیں ہو سکتی کہ حکمران…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) October 22, 2023
سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں سوال اٹھایا ہے کہ حکمران چننا اور حکومت چلانا کس کا کام ہے؟