مظفرآباد میں اوباش نوجوانوں کے خوف سے لڑکی کھائی میں گر کر جاں بحق

مظفرآباد میں اوباش نوجوانوں کے خوف سے بھاگنے والی لڑکی کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیرچناسی روڈ پر اوباش لڑکوں نے کھڑی گاڑی میں بیٹھے، لڑکا اور لڑکی کو زدوکوب کیا۔

ڈی ایس پی سٹی فیصل شفیق نے بتایا کہ لڑکی اوباش لڑکوں کے ڈر کی وجہ سے بھاگی اور کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کھائی میں کیسے گری تحقیقات کررہے ہیں۔



ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ موجود نوجوان سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات اور گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ پڑھیں: ویڈیو: سرجانی میں اوباش نوجوان خاتون کے سامنے برہنہ ہوگیا

گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ، گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ایس ایس پی ویسٹ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سرجانی کے ایس ایچ او کو فوراً کارروائی کا حکم دیا تھا، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے کہا تھا کہ ویڈیو بنوانے والے اور بنانے والے دونوں کو گرفتار کرینگے۔

طارق الہٰی مستوئی کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ویڈیو بنانے والے کا نام شعیب معلوم ہوا ہے، متعلقہ تھانے میں تاحال کسی نے ہراسگی کی درخواست نہیں دی لیکن ایسے واقعات قابل قبول نہیں پولیس اپنے طور پر کارروائی کریگی۔