مظفرگڑھ : عدالت نے 3 کمسن بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے بھائی کو والدین کی جانب سے معاف کرنے پر بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی عدالت نے کم سن بہنوں کوقتل کرنے والے بھائی کو بری کردیا، عدالت نے والدین کی جانب سے راضی نامے پر آرڈر جاری کئے.
واقعے کے تقریباً سوا سال بعد ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد آصف نے ملزم باسط کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا.
پولیس کا کہنا ہے باسط نے اٹھارہ جولائی دو ہزار تئیس کوتھرمل کالونی میں تین کم سن بہنوں کوقتل کیاتھا.
یاد رہے گذشتہ سال جولائی میں مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں ایک گھر سے تین بہنوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں ، جن میں 7 سالہ ابیہہ، 8 سالہ زہرہ اور 11 سالہ عریشہ شامل تھیں۔
بعد ازاں قتل ہونے والی تین بچیوں کا قاتل کوئی اور نہیں ان کا اپنا بھائی نکلا، جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا ، قاتل بھائی کے مطابق اس کے گھر والے ان تینوں بہنوں سے زیادہ پیار کرتے تھے۔
-پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے بیان سے لگتا ہے وہ احساس کمتری کا شکار ہے، قاتل بھائی سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، قاتل کو پب جی کھیلنے کا بہت شوق تھا اس لیے قتل کرنے میں آسانی ہوئی۔