جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والے پراسرار اور خوفناک دھماکہ سے پوری سڑک گاڑیوں سمیت ہوا میں اڑ گئی، واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوہانسبرگ میں ایک سڑک پر گاڑیاں کھڑی تھیں کہ اچانک پراسرار دھماکا ہوا جس سے سڑک اکھڑ گئی اور اس کے نتیجے میں ایک شخص دم توڑ گیا۔
سڑک اکھڑنے سے متعدد گاڑیاں الٹ کر فٹ پاتھ پر جا گریں، دھماکے سے سڑک میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کو بھی جھنجھوڑ دیا۔ واقعے کے سبب 48 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشیوشناک بتائی جارہی ہے۔
Investigation begins in aftermath of mysterious Johannesburg blast pic.twitter.com/niwFdaRtQe
— Nation Africa (@NationAfrica) July 20, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکہ شہر کے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ہوا جس کے بعد منی بسیں اور ٹیکسیاں ہوا اڑ رہی تھیں۔
حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ حفاظتی خدشات کے پیش نظر اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔