کراچی میں ایک بلب نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پراسرار دھماکے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں جو ڈیکوریشن کی دکان کے اندر مچان پر بلب میں ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پراسرار دھماکا ہوا جس کے بع پولیس کی دوڑیں لگ گئیں لیکن کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف وہ بلب پھٹنے سے ہونے والا دھماکا نکلا۔

رات گئے جب دھمکا ہوا تو سناٹے میں آواز گونجنے سے پولیس اسے سلنڈر دھمکا سمجھی اور فوری جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم اسے وہاں سلنڈر دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی وہاں پہنچے اور معائنے کے بعد جائے حادثہ کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے جب تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ یہ دھماکا وہاں واقع ایک ڈیکوریشن کی دکان کے اندر مچان پر ہوا ہے۔ لکڑی سے بنے مچان پر بلب پھٹنے سے آگے لگ گئی اور وہاں بیٹھے افراد کے ہاتھ اور چہرے جھلس گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے حادثہ پر نشے کے عادی افراد بیٹھے بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہے تھے کہ اسی دوران بلب پھٹ گیا اور اس کے ٹکڑے لگنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دکان میں آگ بھی لگ گئی جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔