این اے 108 فیصل آباد: عمران خان بھاری مارجن سے فتحیاب

فیصل آباد: پنجاب میں نون لیگ کو بڑی شکست، عمران خان نے فیصل آباد کا محاذ بھی اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 108 کے تمام 354 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 99841 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75266 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

عمران خان نے اپنے سیاسی حریف کو 24575 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے جیتی تھی، انہوں نے یہاں سے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ن لیگ کے عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لے کر ناکام قرار پائے تھے۔