این اے 15 مانسہرہ : نواز شریف کی درخواست خارج

این اے 15 مانسہرہ نواز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے15مانسہرہ سےنواز شریف کی درخواست خارج کردی اور شہزادہ گستاسب خان کو کامیاب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 15 مانسہرہ سے شہزادہ گستاسب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست خارج کردی اور حلقے سے شہزادہ گستاسب خان کوکامیاب قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے آر او کو فارم 49.جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد گستاسب نے ہرایا تھا، انہوں نے 1 لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں نواز شریف نے 80 ہزار 382 ووٹ لیے تھے۔

بعد ازاں سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے شکست کے بعد نتائج چیلنج کر دیے تھے۔