چارسدہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چارسدہ کا معرکہ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 31 پشاور اور این اے 118 ننکانہ صاحب کے بعد پی ٹی آئی نے چارسدہ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔
این اے 24 کے تمام 384 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 78589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 68ہزار356ووٹ کے دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 31 پشاور : عمران خان نے غلام بلور کو ہرا دیا
آج ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی یہ چوتھی کامیابی ہے اس سے قبل این اے 22 مردان، این اے 31 پشاور اور این اے 118 ننکانہ صاحب میں بھی عمران خان نے کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی پنجاب کی 4، خیبرپختونخوا اور سندھ کی 2 نشستوں پر آج ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔