پنجاب میں قومی اسمبلی کے ایک حلقے میں ہونے والے انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے حلقہ این اے 85 میں انتخاب ملتوی ہونے پر شیڈول معطل کر دیا گیا۔ امیدوار صادق علی کی وفات کے باعث حلقے میں انتخاب ملتوی کیا گیا۔
اس حلقے میں عامرسلطان چیمہ، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور دیگر امیدوار مدمقابل ہیں۔ امیدوار کی وفات پر الیکشن ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔