اسلام آباد : قومی اسمبلی نے وراثتی جائیداد کے مقدمات کے فیصلے ایک سال میں کرنے کا قانون منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وراثتی جائیداد کے مقدمات کے فیصلے ایک سال میں کرنے کا قانون منظور ہوگیا۔
کوڈ آف سول پروسیجر ترمیمی بل 2021 سید جاوید حسنین نے پیش کیا اور اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ دیوانی عدالتوں کے سول ججز اب وراثتی مقدمات کے فیصلے ایک سال کے اندر کرنے کے پابند ہوں گے۔
بل میں کہنا ہے کہ وراثت کے مقدمات میں بیوائیں ویتیم بچےسالوں سال عدالتوں کےدھکےکھاتے رہتے ہیں۔
سید جاوید حسنین شاہ کا کہنا تھا کہ بیوہ یتیم بے بس لوگ ہوتے ہیں، ان کے مقدمات کے جلد فیصلے ہونے چاہیئں۔
اس کے علاوہ قانون سازوں نے قادر مندو خیل کے پیش کردہ منشیات اور مادہ کنٹرول سے متعلق بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔ ایوان نے متفقہ طور پر رجسٹریشن ایکٹ 1907 اور فیڈرل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ 2021 منسوخ کرنے کا بل بھی منظور کیا۔