قومی احتساب بیورو نیب نے جنوری تا جولائی 2024 قومی خزانے میں7 ارب 8کروڑ 99 لاکھ 98035 روپےجمع کرائے ہیں۔
ترجمان نیب کے مطابق مالی بدعنوانیوں میں ملوث ملزمان سے بھاری رقوم برآمد کرنے کا عمل جاری ہے ملزمان سے رقم پلی بارگیننگ کےذریعے قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ 2 ارب 13 کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار 48 روپے وفاقی حکومت کو دیئےگئے، 13 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 951 روپے پنجاب حکومت کےحوالےکئےگئے،1 کروڑ 34 لاکھ 27ہزار 572 روپے خیبر پختونخوا حکومت کو جمع کرائے گئے جب کہ 25کروڑ 98 لاکھ 51 ہزار 92 روپے سندھ حکومت کو جمع کرائےگئے۔
ترجمان نے کہا کہ پلی بارگیننگ کے5لاکھ روپےبلوچستان حکومت کے سپرد کئےگئے مختلف محکمہ جات و مالیاتی اداروں میں 4 کروڑ 35 لاکھ 97325 روپےجمع کرائے گئے، فراڈ اور دھوکہ دہی کے 21760 متاثرین کو 4 ارب 50 کروڑ 56 لاکھ سےزائد واپس دلائےگئے۔