مونس الٰہی کی نیب انکوائری رپورٹ منظرعام آگئی

مونس الہٰی اشتہاری

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی انکوائری رپورٹ میں مونس الٰہی کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بنتےہی مونس الہٰی کےاثاثوں میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس اورگھپلوں کی انکوائری میں مونس الٰہی کی نیب انکوائری رپورٹ منظرعام آگئی۔

نیب انکوائری رپورٹ میں مونس الٰہی کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے اور کہا گیا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بنتےہی مونس الہٰی کےاثاثوں میں اضافہ ہوا، مونس نےفرنٹ مین عظمت حیات اورسہیل اصغرکےذریعےٹھیکوں کی مدمیں کک بیکس لیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مونس الٰہی نے جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی وغیرملکی بھاری رقم جمع کرائی اور جولائی 2022 کےبعد 72 ملین روپے سے384 کنال سے زائد اراضی خریدی، خریدی گئی اراضی بظاہر کک بیکس اوررشوت کی رقم سےبنائی گئی۔

انکوائری رپورٹ میں کہنا ہے کہ مونس الہٰی نےاپنےوالد کےوزیراعلیٰ کےعہدےکاغلط استعمال کیا، انھوں نےگجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی۔

رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کرپشن،کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

خیال رہے سرکاری ٹھیکوں میں کیک بیکس کےکیس میں پرویز الٰہی نیب کی تحویل میں ہیں۔