سیکرٹری پنجاب اسمبلی کیخلاف نیب انکوائری شروع

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کیخلاف نیب بھی حرکت میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کیخلاف کروڑوں کے اثاثوں کے الزام پر نیب نے انکوائری شروع کر دی۔ نیب نے محمد خان بھٹی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب نے بینک سے تنخواہ، مراعات اور سیشن الاؤنس کا ریکارڈ لےلیا ہے۔ محمد خان بھٹی نے 2007 سے2018 جبری رخصت کے باوجود تنخواہیں لیں۔

محمد خان بھٹی نے کروڑوں کی غیرقانونی مراعات وصول کیں۔ نیب نے تنخواہوں، مراعات، سیشن الاؤنسز، سروسزکمیشن ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

نیب نے کروڑوں روپےکی مختلف ٹرانزکشن کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ محمد خان بھٹی کیخلاف ایف آئی اے، اینٹی کرپشن بھی مبینہ کرپشن پر تحقیقات کررہاہے۔