نیب نے بشریٰ بی بی اور اعظم خان کو دوبارہ طلب کرلیا

نیب نے بشریٰ بی بی اور اعظم خان کو دوبارہ طلب کرلیا

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور سابق پرنسپل سیکریٹری وزیر اعظم اعظم خان کو طلب کرلیا۔

نیب نے بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے انہیں 22جون کے سمن جاری کر دیا۔ اس سے قبل بشریٰ بی بی کو 13جون کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔

جاری کردہ سمن کے مطابق بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی۔

متعلقہ: ’بشریٰ بی بی کیپٹن مائنڈ ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہیں‘

ادھر نیب کی جانب سے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو بھی طلبی کا نوٹس کیا گیا۔ اعظم خان کو 19 جون کو نیب راولپنڈی میں بلایا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 6 جون کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

نیب طلبی کے نوٹس سے قبل اعظم خان کے اہل خانہ نے تھانہ کوہسار میں ان کی گمشدگی کی درخواست دی جس میں بتایا گیا کہ وہ کل شام سے لاپتا ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، ان کا موبائل فون بھی بند ہے۔

متعلقہ: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پولیس کے مطابق مذکورہ درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی، معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔